مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اجیت دوول کی ملاقات سے متعلق پروپیگنڈہ ملک دشمنی ہے: افتخار احمد

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تجزیہ کار افتخار احمد نے کہاہے کہ مو لانا فضل الرحمان کےخلاف اجیت دوول کے حوالے سے پروپیگنڈہ سیاسی مخالفین کے بارے میں نہیں بلکہ یہ ملک کےخلا ف بھی ہے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ مو لانا فضل الرحمان کےخلاف اجیت دوول کے حوالے سے پروپیگنڈہ سیاسی مخالفین کے بارے میں نہیں بلکہ یہ ملک کےخلا ف بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان جیت دوول سے ملاقات کرکے آئے تو ہماری آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس ادارے کہاں سورہے تھے؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خط میں اس بات کوتسلیم کیاگیاہے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے ، مولانا فضل الرحمان نے جب حلف نہ اٹھانے کا کہا تھا اور استعفے دینے کا کہا تھا تو ہمیں یہ کام کر لینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے کشمیر کے حوالے سے اکٹھی ہوگی اور پھر فیصلہ کیا جائیگا کہ جلوس نکالنا ہے، جلسہ کرنا ہے یا دھرنا دینا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •