فضل الرحمان کی بھارتی دہشت گرد اجیت دوول کے ساتھ تصویر کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتہ چل جائے گا: علی محمد خان


وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھارت کے دہشت گرد اعظم اجیت دوول کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ تصویر اصلی ہے تو پھر بھی پتہ چل جائے گا اور اگر نقلی ہے تو پھر بھی پتہ چل جائے گا ، اجیت دوول مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ یہ موقع کشمیر پر قوم کواکٹھی کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں مولانا فضل الرحمان کو اجیت دوول کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ میں حیران ہو ں کہ یہ تصویراصلی ہے یا نقلی؟ اجیت دوول مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ایک ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو کرپشن پر مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔ مولانا کے بقول جو کرپٹ ہیں، ان کے ساتھ نکل کر کیا مارچ کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان را کے چیف کے ساتھ مل کر کیا بات کررہے تھے؟ کیا وہ بات پاکستان کے مفاد میں ہو گی؟ ہم جاننا چاہیں گے کہ وہ بات کیا تھی؟

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ایشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارت نے اپنا پتا کھیل لیا ہے، اب ہم نے اپنے پتے کھیلنے ہیں اور جب ہم متحد ہوں گے تو کھیلیں گے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).