مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی انتظامی تفصیلات پر حساس اداروں کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اعلان کردہ آزادی مارچ کے لیے کارکنوں کو انتظامات کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ آزادی مارچ میں جے یو آئی ف کے کارکن سلنڈر، چولھے اور بستر ساتھ لائیں گے، جہاں روکا گیا وہیں دھرنا دے کر اس شہر کو لاک ڈاون کر دیں گے۔ مارچ سے قبل جے یو آئی (ف) کے موٹر سائیکل سوار ریلیاں نکالیں گے۔ تبلیغی جماعت کی طرز پر کارکن آزادی مارچ میں شرکت کریں گے۔

ایک حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی ف کی میٹنگز کا سلسلہ عروج پر ہے۔ کارکنوں کو گرفتاری سے بچنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ حساس اداروں نے مارچ کے حوالے سے رپورٹس مرتب کرنا شروع کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مارچ اور دھرنا تبلیغ کی طرز پر ہو گا۔ 10 سے 12 کارکنوں پر ایک جماعت ہوگی، 2 خادم ہوں گے، خادم تبدیل ہوتے رہیں گے۔ ہر جماعت مل جل کر امداد باہمی کے تحت پیسے اکٹھے کر کے مارچ میں شریک ہوگی اور کھانا وغیرہ پکائیں گے۔ اس طرح دھرنا اور مارچ کے اخراجات پورے کیے جائیں گے۔

گرفتاریوں پر خود بخود امیر بھی تبدیل ہو جائیں گے۔ کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرفتاری سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ جمعیت کے وکلا اور ڈاکٹروں کی ذمہ داری خدمت پر مامور ہو گی۔ وکلا اپنے کارکنوں کو مفت قانونی معاونت اور ڈاکٹر مفت طبی سہولت فراہم کریں گے جن کے ساتھ ابتدائی طبی امداد کا سامان ہمراہ ہو گا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •