خیبر پختونخوا حکومت نے 30 اکتوبر سے موٹروے اور جی ٹی روڈ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا


خیبر پختونخوا حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے تحت 30 اکتوبر سے موٹروے اور جی ٹی روڈ کو بند کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت مظاہرین کو بڑا ہجوم بننے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اس کے لیے مارچ کے شرکاء کو شہر کی سطح پر روکا جائے گا جب کہ سیکورٹی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، 30 اکتوبر سے موٹروے اور جی ٹی روڈ کو بند کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے بتایا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن مولانا اپنا ایجنڈا تو بتائیں۔ کشمیر، مہنگائی اور حلقے کھولنے کے معاملے پر بات ہو سکتی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، ہم انہیں لاشیں گرانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

(این این آئی)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).