دو ہزار پلیٹ لیٹس کی سطح پر نواز شریف کا زندہ بچ جانا معجزہ ہے: ڈاکٹر سعید الہٰی


سابق صوبائی صحت ڈاکٹر سعید الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف مزاحمت پر آمادہ ہیں اور یہ ایک معجزہ ہوا ہے کہ دو ہزار پلیٹ لیٹس جیسی کم سطح پر انسان بچ جائے۔ نواز شریف کوزہردینے کے الزام کی تحقیق کی جانی چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید الہٰی نے کہا کہ میرے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ نواز شریف کو زہر دیا جا رہا تھا لیکن اگر حسین نواز نے الزام لگایا ہے تو اس کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے اور اس کی تحقیق کی جانی چاہئے ۔

ڈاکٹر سعید الہٰی کا کہنا تھا کہ یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے ، صرف دو سمپل لینے ہیں جس سے پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کا خون چیک کرلیا جائے تو پتہ چل جائےگا کہ اس میں کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بہت کمزوری کا شکار تھے لیکن ان کے اعصاب مضبوط ہیں۔

Facebook Comments HS