سیکس کا محبت سے کچھ لینا دینا نہیں، اگرچہ سیکس میں بھی کچھ جذبات ہونے چاہئیں: بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز


تامل اور ہندہ فلموں کی 32 سالہ بھارتی اداکارہ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے تازہ انٹرویو میں سیکس اور انٹی میسی ایسا بے باک بیان دیا ہے جس کے بعد میڈیا مین اس بیان پر زبردست بحث شروع ہو گئی ہے۔

الیانا ڈی کروز نے حال ہی میں شبانی دانڈٰکر کے شو لو لائیف لو میں ایک سوال کے جواب میں الیانا نے سیکس اور انٹی میسی جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکس کا محبت سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ حالانکہ سیکس میں بھی کچھ جذبات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا، ‘جب آپ پیار میں ہوتے ہیں تو سیکس اور بھی شاندار ہوجاتا ہے کیونکہ سیکس صرف ایک عمل نہیں بلکہ دو روحوں کا ملن ہے۔

اس شو میں الیانا ڈی کروز نے اپنی پروفیشنل زندگی سے لیکر نجی زندگی تک بہت سی باتیں شیئر کیں۔ الیانا ڈی کروز نے بتایا کہ وہ اتفاقاً اداکارہ بن گئیں۔ اس فیلڈ میں ان کے آنے کا کوئی ان کا خاص پلان نہیں تھا۔ اداکارہ الیانا نے مزید بتایا کہ اگر وہ اداکارہ نہیں ہوتیں تو ایک کامیاب گلوکارہ ہوتیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).