24 گھنٹے میں پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر غیرمعمولی تبدیلی آ گئی


محض 24 گھنٹے کی مختصر مدت میں پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بڑی ڈرامائی تبدیلی واقع ہوگئی ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی ٹاپ لیڈر شپ کو جو پہلے نیب کے سیل اور جیل میں تھی، ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کم ہونے پر نیب کی حراست سے سروسز ہسپتال جبکہ سابق صدر آصف زرداری کو بھی طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ اس وقت دونوں رہنماﺅں کو نیب کے سیل اور جیل کی قید و بند کی صعوبتوں سے چھٹکارا مل چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ پچھلے 24 گھنٹوں میں برپا ہونیوالی ڈرامائی صورتحال ہے۔ یہ آزادی مارچ کے تناظر میں آصف زرداری اور نواز شریف کے حوالے سے رونما ہونے والی اہم پیش رفت ہے۔ اس وقت پاکستان کی ٹاپ لیڈر شپ جو پہلے نیب کے سیل اور جیل میں تھی، اب قدرے بہتر جگہ پر ہے۔
محج ایک روز قبل تک ان اقدامات کے بارے میں سوچنا بھی مشکل تھا۔ آزادی مارچ سے کچھ پہلے دونوں بڑے لیڈروں کی زندگی کسی قدر آرام دہ ہوگئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).