وزیر اعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان سمیت حکومتی ترجمانوں کی کھنچائی کی ہے: عارف نظامی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ عمران خان شیخ رشید کے غبارے سے ہوا نکالیں بلکہ دو چار پنکچر بھی لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی جاہلانہ باتوں پر آدمی کیا کہے؟ وہ خود کو شیشے میں دیکھیں۔ عارف نطامی کے مطابق وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کی خاصی کلاس لی ہے، کیونکہ وہ ترجمانی ٹھیک طرح سے نہیں کر رہی، ترجمانی کا مطلب گالم گلوچ نہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سیلز انتہائی کم ہو گئے تھے لیکن فردوس عاشق نے بیان دیا کہ وہ ہشاش بشاش تھے اور ہاتھ ہلاتے ہوئے گاڑی سے اترے۔ کیا فردوس صاحبہ کے کلیجے میں ٹھنڈ پڑتی اگر نواز شریف کو اسٹریچر پر لایا جاتا؟

عارف نظامی نے یاد دلایا کہ پہلے نوازشریف کے بارے کہا گیا کہ ان کا بائی پاس آپریشن ہی نہیں ہوا۔ پھر کہا گیا ان کی بیگم کلثوم نواز کو کینسر ہونے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔ نوازشریف کو کئی بیماریاں ہیں۔ آج نیب کے بھی ہاتھ پیر پھول گئے۔ بعض چیزوں کو سیاست سے ہٹ کر دیکھنا چاہیے۔ عمران خان کو شہبازشریف کو فون کرنا چاہیے تھا کہ ان کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

عارف نظامی نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک بل منظورکرنا چاہتی ہے کہ 5 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہوا تو ملزم کو سی کلاس میں ڈالیں گے۔ الزام تو کسی پر بھی جتنا چاہیں، ڈال دیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ مولہانا فضل الرحمن کے غبارے میں ہوا بہت بھر گئی ہے۔ اب شیخ رشید کی جاہلانہ باتوں پر آدمی کیا کہے؟ شیخ رشید اگرخود کو شیشے میں دیکھیں اور اپنے بیانات کو پڑھیں تو انہیں پتا چلے گا کہ ان کے اپنے غبارے میں کتنی ہوا بھر گئی ہے،عمران خان کو چاہیے شیخ رشید کے غبارے سے ہوا نکالیں اور دوچار پنکچر لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق عمران خان نے ترجمانوں کے اجلاس میں فردوس عاشق کی خاصی کلاس لی ہے، کیونکہ وہ ترجمانی ٹھیک طرح سے نہیں کررہی۔ عارف نظامی کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ترجمانی کا مطلب گالم گلوچ نہیں،فردوس عاشق کو چاہیے کہ حکومت کے اچھے کاموں کو اجاگر کریں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •