خواتین خلابازوں کے ساتھ گفتگو میں صدر ٹرمپ کے نازیبا اشاروں پر طوفان برپا ہو گیا


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی نامناسب گفتگو اور نازیبا حرکات سے اکثر سوشل میڈیاپر تنقید کے زد میں رہتے ہیں۔ اب خواتین خلا بازوں سے ملاقات کے دوران بھی موصوف ایسے ایسے عجیب وغریب اشارے کرتے رہے کہ سوشل میڈیا پر طوفان اٹھ کھرا ہوا ہے۔

گذشتہ ہفتے دو امریکی خواتین خلا بازوں نے خلا میں چہل قدمی کی۔ ان سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں خلا میں چہل قدمی کرنے والی پہلی خواتین قرار دیا اور تاریخ رقم کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

تاہم ایک خاتون خلاباز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصحیح کی اور کہا کہ ہم دونوں سے پہلے بھی 12 خواتین خلا میں چہل قدمی کر چکی ہیں۔ خاتون کے ٹوکنے پر صدر ٹرمپ سٹپٹا گئے اور نامناسب انداز میں اپنے بال درست کرنے لگے جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے بال درست کرنے کے دوران ہاتھ کے اشارے کو نامناسب قرار دیا جارہا ہے،اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ کو متعدد بار یہی اشارہ کرنے پر تنقید کانشانہ بنایا جا چکا ہے۔

گذشتہ ہفتے دو امریکی خواتین خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کر خلا میں کام کرتے ہوئے اسٹیشن کے ایک خراب پاور کنٹرولر کو تبدیل کیا تھا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق یہ دنیا کی تاریخ میں ’صرف خواتین پر مشتمل خلائی چہل قدمی کا پہلا واقعہ‘ تھا، اس سے قبل خواتین خلا بازوں کے ساتھ مرد خلا باز بھی خلا میں چہل قدمی کے لئے جاتے رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).