دھرنے والوں کو سبق سکھانے کی تیاریاں: حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں مزید اضافہ کر دیا


پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں اضافہ کر دیا۔ ریاست مخالف اقدامات پر ڈپٹی کمشنر کارروائی کرنے کا مجاز ہو گا۔

ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات کے حوالے سے پنجاب کابینہ نے منظوری دیدی ہے۔ جس کے مطابق ریاست کے خلاف بغاوت پر ڈپٹی کمشنر مقدمہ درج کروانے کا مجاز ہو گا۔ وفاقی یا صوبائی حکومت کے بجائے ڈپٹی کمشنرز مقدمہ درج کروا سکے گا۔

سیکشن 123 بی، سیکشن 124 اے، سیکشن 180 اے، سیکشن  294اے میں مدعی ڈپٹی کمشنر ہو گا۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).