پٹھان کوٹ واقعہ: بھارت نے ٹیلی فون کالز کا ریکارڈ فراہم کر دیا


\"pathanپاکستان نے سانحہ پٹھانکوٹ پر بھارت سے مزید شواہد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، مطلوبہ معلومات کا حتمی تعین مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ سانحہ پٹھانکوٹ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اہم اجلاس محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے سربراہ رائے طاہر کی صدارت میں ہوا جس میں پٹھانکوٹ واقعہ سے متعلق بھارتی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ شواہد کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک بھارت نے پانچ ٹیلی فون کالز کا ریکارڈ فراہم کیا ہے جس کا جائزہ لیا گیا ہے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ سے متعلق بھارت سے مزید شواہد طلب کیے جائیں، مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں مطلوبہ معلومات کا تعین کیا جائیگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments