سکول دھمکیوں کی وجہ سے نہیں سردی کے باعث بند کیے: رانا ثنااللہ


\"ranaپنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے دھمکیاں ملتی رہتی ہیں،سکول دھمکیوں کی وجہ سے نہیں سردی کے باعث بند کیے گئے ہیں ، دھمکیاں ملتی رہیں گی مگرسکول کھل جائیں گے۔
لاہور میں سکولوں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جاری ہے،وزیر اعلیٰ ٰ نے ایک ایک سکول کی سکیورٹی کا جائزہ لیا ہے انٹیلی جنس رپورٹ تھی کہ سرحد پار سے دہشت گردی ہوسکتی ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ سرحد پار والوں کو پنجاب کی ترقی کھٹک رہی ہے، سی پیک منصوبے کو کالا باغ بنادیا گیا تو یہ دشمنی ہوگی۔ انکا کہناتھاکہ صوبے میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments