مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صحت پر جھوٹ کی سیاست کر ر ہی ہے: فیاض الحسن چوہان


پنجاب کے سوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صحت پر جھوٹ کی سیاست کر ر ہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے باعث خراب ہوئی۔ سابق وزیر اعظم اپنے معالج کی تجویز کردہ ادویات استعمال کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صحت پر جھوٹ کی سیاست کر رہی ہے۔

انہوں نے کیپٹن صفد ر کی گرفتاری پر تبصرہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونے والا ہے۔ صفدر نے اداروں کے خلاف انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).