نواز شریف کے طبیعت سے متعلق ایک بار پھر تشویشناک خبریں: پلیٹ لیٹس دوبارہ سات ہزار تک گر گئے


سابق وزیراعظم میا ں محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق ایک بار پھر تشویشناک خبریں آئی ہیں۔ نجی نیوز چینل کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک بار پھر کم ہو گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 28 ہزار سے کم ہو کر 7 ہزار رہ گئے ہیں۔ انہیں اب تک وائٹ سیلز کی 5 میگا کٹس لگ چکی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں اضافے کیلئے مزید 2 میگا یونٹس تیار کیے گئے ہیں۔ میڈیکل بورڈ کی ہدایت کے بعد میگا یونٹس لگائے جائیں گے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک میگا یونٹ لگنے سے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اوسطً 8 ہزار سے 10 ہزار اضافہ ہوتا ہے۔

آج نواز شریف کی عیادت کے لیے شہباز شریف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور عطا تارڑ سمیت ایاز صادق اور خرم دستگیر سروسز ہسپتال پہنچے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).