تازہ ترین: مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کے لئے سروسز ہسپتال روانہ


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو اپنے بیمار والد سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے اور وہ کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ نوازشریف سے مریم نواز کی ملاقات کرائی جائے۔  ذائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد مریم نواز کو سروسز اسپتال لے جایا جا رہا ہے جہاں وہ والد سے ملاقات کریں گی۔

واضح رہے کہ آج صبح احتساب عدالت نے میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے مریم نواز کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اور اس دوران مریم نواز  آبدیدہ بھی ہو گئی تھیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).