حریم شاہ کی وزارت خارجہ کے دفتر میں وڈیو کی تحقیقات شروع


حریم شاہ کی وزارت خارجہ کے دفترمیں ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیاہے اور انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

دفتر خارجہ نے حریم شاہ کی اعلیٰ سرکاری دفتر میں موجودگی کی تحقیقات شروع کردیں۔ اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ حریم شاہ کس کی اجازت سے کمرے کے اندر داخل ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ٹک ٹاک ویڈیو میں حریم شاہ ایسے کمرے میں موجود ہیں جہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ ایک کرسی پر بیٹھی ہیں جو عام طور پر ان اعلیٰ سطح اجلاس کی سربراہی کرنے والے شخص کے لیے مختص ہوتی ہے۔

عوامی حلقے سوال کر رہے ہیں کہ ایک ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی لڑکی کو کیسے اعلیٰ سرکاری دفتر میں جانے کی اجازت دی گئی ؟۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).