خود کش حملے کی خواہش: رابی پیرزادہ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی


گلوکارہ رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے نریندر مودی پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن کچھ دیر بعد انہوں نے مذکورہ تصویر ڈیلیٹ کردی۔

رابی پیرزادہ اس سے قبل بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کی وجہ سے ایک کیس کا سامنا کر رہی ہیں اور اسی دوران انہوں نے ایک اور متنازع پوسٹ شیئر کی۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ رابی پیرزادہ نے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے خود کو کشمیر کی بیٹی اور مودی کو ہٹلر مخاطب کیا اور ساتھ ہی ان پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ پہلے بھی گلوکارہ جنگلی حیات سے مودی کو للکارنے پر سوشل میڈیا پر مداحوں کے دلچسپ تبصروں کی زینت بنی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).