یہ میرے بلڈ ٹیسٹ کا رزلٹ ہے یا الیکشن کا؟: نواز شریف

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے شدید علالت کے دوران بھی ڈاکٹروں کے ساتھ ہلکا پھلکا مذاق کر کے ماحول کو خوشگوار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جب میاں نواز شریف نے ڈاکٹروں سے اپنی بلڈ رپورٹ کا پوچھا کہ کب آئے گی تو ڈاکٹر نے کہا سر ٹیسٹ کا رزلٹ رات دیر سے آئے گا۔ نواز شریف نے جواباً کہا کہ یہ میرا بلڈ ٹیسٹ کا رزلٹ ہے یا الیکشن کا؟ یہ سن کر وہاں موجود لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آگئی۔

دوسری جانب گزشتہ روز شہباز شریف کی کچھ لوگوں کے ساتھ بات چیت کے بعد ہسپتال میں موجود نیب حکام کی جانب سے انہیں بلا روک ٹوک ملاقات کے لیے جانے دیا جاتا رہا، رات گئے سے تاحال آنے والے دیگر ملاقاتیوں میں جنید صفدر، راحیل (داماد مریم نواز) اور مہر النسا (بیٹی مریم نواز) شامل تھیں۔ میاں نواز شریف کی ہمشیرہ کوثر بی بی اور میاں نواز شریف کی بھابھی بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور عطا تارڑ کل رات سے ہی ان کے ساتھ موجود ہیں، مریم نواز کی دونوں بیٹیاں آج دن 2 بجے سے شام 6 بجے تک وی وی آئی پی روم میں ان کے ساتھ موجود رہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •