نواز شریف نے بیرون ملک جانے سے انکار کر دیا؟ سینئر صحافی


سینئر صحافی اظہر جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اظہر جاوید نے کہا کہ حکومت نے لاہور ایئر پورٹ پر ایئر ایمبولینس تیار رکھنے کا حکم دے دیا ہے لیکن نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے انکار کر رہے ہیں۔ نواز شریف نے حکومت کو جواب دیا کہ ’جینا مرنا پاکستان میں ہے‘۔

اظہر جاوید نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل ہونے پر رضا مند کرنے کیلئے ان کی والدہ ،مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد کے ذریعے درخواستیں کی جارہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).