نواز شریف کی بیماری: عامر لیاقت حسین کا طنزیہ ٹویٹ


پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیماری کو سیاسی رنگ دے دیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’ نواز شریف آئندہ چند دنوں میں پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھوانے کیلئے کہیں نہ کہیں چلے جائیں گے۔‘

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا لاہور کے سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے جہاں کراچی سے آنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے ان کے مرض کی تشخیص کی ہے جس کے بعد ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث نواز شریف کے مسوڑھوں سے خون آنا شروع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ان کے ٹوتھ برش کرنے اور شیو کرنے پر پابندی لگادی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).