کراچی سے آنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے نواز شریف کے مرض کی تشخیص کر لی


آغا خان ہسپتال کراچی سے نواز شریف کے علاج کیلئے لاہور آنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے ان کے مرض کی تشخیص کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے آنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بتایا ہے کہ نواز شریف کو تھرموسائیٹوپینیا ہے، اس بیماری میں پلیٹ لیٹس کم ہو جاتے ہیں اور قوتِ مدافعت کم ہو جاتی ہے۔ جس کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے واحد ماہر ڈاکٹر ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل اور بدھ کی درمیانی شب نیب لاہور سے سروسز ہسپتال آئے تھے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو بار بار پلیٹ لیٹس کی کٹس لگائی گئیں لیکن ان کے سفید خلیے بار بار کم ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز بھی پریشانی کا شکار تھے اور ان سے مرض کی تشخیص نہیں ہو پا رہی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).