جج ارشد ملک کی طرح میری ویڈیو بھی بنی ہوگی: حفیظ اللہ نیازی


تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں نہ کوئی آئین ہے اور نا کوئی قانون ہے۔ جج ارشد ملک کی ویڈیو 2005 میں بنائی گئی۔ میر ی بھی ویڈیو بنی ہو گی، اس ملک میں کس کی ویڈیو نہیں بنی ہو گی؟

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے منافقت ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عدنان کوگالیاں دی جا رہی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان خود کو ڈاکٹر کہتی ہیں لیکن مجھے تو وہ ایک اتائی بھی نہیں لگتیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک تاریک ترین دور سے گزر رہے ہیں، یہ وہ دور ہے جب تارک الدنیا اور مہاجر ہونا جائز ہے ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ میری تو دلی خواہش ہے کہ نواز شریف باہر جانے سے انکار کر دیں۔ اس وقت نہ کوئی آئین ہے اورنا کو ئی قانون ہے۔ جج ارشد ملک کی ویڈیو 2005 میں بنی تھی، میر ی بھی ویڈیو بنی ہو گی، اس ملک میں کس کی ویڈیو نہیں بنی ہو گی؟ اس کے حوالے سے سپریم کورٹ نے خود کہا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).