پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاوسے نواز شریف کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے: سربراہ میڈیکل بورڈ


خصوصی میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو لاحق آئی ٹی پی کا علاج بذریعہ انجکشن شروع کر دیا ہے۔ انجکشن لگانے کے باوجود اگر پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاو رہتا ہے تو یہ خطرے والی بات ہو سکتی ہے۔ اس صورت میں ان کی باڈی کا خون بدلنا پڑ سکتا ہے۔

ڈاکٹر محمود ایاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیماری کا مکمل علاج پاکستان میں موجودہے، پی کے ایل آئی ٹیسٹ منسوخ کر دیئے اور پیٹ سکین کو عارضی طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ نو رکنی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا بون میرو ٹیسٹ نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ خون سے خلیوں کی ٹو ٹ پھوٹ کا علاج جاری رہے گا۔

ڈاکٹر ایاز محمود کے مطابق ٹانگوں پر دھبوں کا نشان خطرے کی علامت ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا ان کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے، نواز شریف کو ‘ایکیوٹ امیون تھرومبو سائٹوپینیا’ تشخیص ہوا ہے۔ یہ بیماری کسی بھی وائرل انفیکشن کے بعد ہو سکتی ہے۔وزیر اعظم کو احتیاطً شیو اور برش کرنے سے روک دیا ہے۔ ڈاکٹرز چار سے 5 روز میں سابق وزیر اعظم کی صحت میں بہتری کے لئے پر امید ہیں۔

Facebook Comments HS