جے یو آئی کی ذیلی تتظیم انصار لاسلام پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا


وزارت داخلہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پر پابندی کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انصار الاسلام کے کارکن اسلام آبادمیں داخل نہیں ہو سکیں گے ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کو یقین ہے کہ انصار الاسلام ایک عسکری تنظیم بن چکی ہے۔ اس کے کارندے ڈنڈوں اورتیز دھار آلات سے مسلح ہوتے ہیں۔ اس لئے یہ تنظیم عسکری کارروائیوں میں استعمال ہوسکتی ہے اور ملیشیا کے طور پر کارروائی کرسکتی ہے۔

انصار الاسلام پر پابندی آرٹیکل 256 کے تحت عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں صوبوں کو بھی انصار الاسلام کے خلاف کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).