نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے: چودھری شجاعت


مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر نواز شریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شامل وزیر دفاع پرویز خٹک اور صادق سنجرانی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ حکومت نواز شریف کو علاج کے لئے فوری طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔ ملاقات میں جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ اور دیگر معاملات بھی زیر غور آئے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).