جب بھی صحت خراب ہوتی ہے، باہر کے دروازے کھل جاتے ہیں: شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اللہ نوازشریف کوصحت دے۔ جب بھی صحت خراب ہوتی ہے، باہر کے دروازے کھل جاتے ہیں۔میں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ جان چھڑاؤ، ان کو باہر جانے دو لیکن عمران خان اپنی بات پر قائم ہیں اور کہتے ہیں کہ عدالت کے فیصلے پر پہرہ دیں گے۔
عمران خان نے بزدار کو کہا ہے کہ نواز شریف کو تمام سہولتیں دیں۔ شہباز شریف نواز شریف سے بڑا چور ہے۔ نواز شریف اکیلا کھاتا ہے، کنجوس خاندان ایک روپیہ بھی نہیں دے گا۔ آصف زرداری بانٹ کر کھاتا ہے، وہ کچھ نہ کچھ ضرور دے گا۔ ہمیں کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، آصف زرداری نوازشریف سے زیادہ بیمار ہیں۔ آصف زرداری نے نوازشریف سے زیادہ اچھی طرح جیل کاٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اسلام کے بجائے اسلام آباد کےلئے نکل رہے ہیں۔ فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ رائے ونڈ اجتماع کے مطابق رکھی ہے۔ 30-31 اکتوبر کو لوگوں نے رائے ونڈ اجتماع کے لیے نکلنا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اجازت دی جائے گی۔


