ڈیل ہوگئی ہے، نواز شریف 7 ارب ڈالرز دینے کیلئے راضی ہوگئے؟ صحافی صابر شاکر کا دعویٰ


صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور نواز شریف میں ڈیل ہوگئی ہے۔ نواز شریف 7 ارب ڈالرز دینے کیلئے راضی ہو گئےہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پس پردہ کئی معاملات چل رہے ہیں، نواز شریف سے ہسپتال میں کسی نے ون ٹو ون ملاقات بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار صابر شاکر کا کہنا ہے کہ اب کئی لوگ یہ بات کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو ریلیف دلوانے کیلئے ڈیل کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نواز شریف 5 سے 7 ارب ڈالرز تک کی رقم ادا کرنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں اور اسی سلسلے میں جلد حسین نواز بھی پاکستان واپس آ سکتے ہیں۔ صابر شاکر کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد وہاں ان کی ایک اہم ملاقات بھی ہوئی ہے۔

ہسپتال پہنچنے کے فوراً بعد نواز شریف کی کسی سے ون ٹو ون ملاقات ہوئی اور کئی معاملات طے کرنے کی کوشش کی گئی۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب معاملات تیزی سے حتمی مرحلے کی جانب گامزن ہیں۔ جبکہ حکومت کے وزراء بھی خود یہ بیان دے چکے ہیں کہ علاج کے غرض سے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).