نوازشریف کی ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی: اعتزاز احسن
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی۔ قانون بڑا سادہ ہے، نوازشریف کی ضمانت کا طبی بنیادوں پر ہوئی۔ اب ممکن ہوگیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی ضمانت ہو جائے گی ۔
انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون تو سارے معاملات کو سادہ زبان میں دیکھتا ہے، نوازشریف کی ضمانت کا طبی بنیادوں پر ہونا، ڈاکٹروں کی رپورٹ پر منحصر ہے۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ یقیناً یہ ہوگی کہ نوازشریف کو سنگین بیماری ہے۔ اس سے زیادہ قانون کچھ نہیں کہتا لیکن نوازشریف کے اس فیصلے کو میرٹ پر نہیں کہا جاسکتا۔
اعتزاز احسن نے کہاکہ نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی اپیل چل رہی ہے، وہاں بھی ضمانت ممکن ہے، کیونکہ اگر لاہور ہائیکورٹ نے طبی بنیاد پرضمانت کردی ہے تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی ضمانت ممکن ہے۔


