حافظ حمد اللہ غیر ملکی ہیں، ٹی وی چینلز پر نہ بلایا جائے: پیمرا


پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ کو میڈ یا پر مدعو کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ پیمرا کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ پاکستانی شہری نہیں ہیں بلکہ وہ غیر ملکی ہیں۔ نادرا نے حافظ حمد اللہ کو جاری کردہ شناختی کارڈ کینسل کر کے ضبط کرلیا ہے۔

اب جب یہ پتہ چل گیا ہے کہ حافظ حمد اللہ غیر ملکی ہیں تو تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ انہیں پروگرامز میں مدعو نہ کیا جائے۔ پیمر نے حافظ حمد اللہ کی کوریج سے بھی میڈیا کو روک دیا۔ جی نیوز چینل اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حافظ حمد اللہ افغان شہریت کے حامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).