اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیل کی بے بنیاد خبریں دینے پر 5 صحافیوں کو طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے بتایا ہے کہ چینلز پر ڈیل سے متعلق خبریں نشر کی گئیں۔
جس کے بعد عدالت نے متعلقہ چینل اور اینکرز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا، محمد مالک اور سمیع ابراہیم کو نوٹس جاری کیے اور کہا کہ دونوں اینکرز عدالت کو مطمئن کریں کہ ڈیل کہاں ہوئی ہے جبکہ پروگرام میں شرکت کرنے والے عامر متین، کاشف عباسی اور حامد میر کو بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے تمام افراد کو چار بجے طلب کر لیا ہے۔
Facebook Comments HS


