جے یو آئی کی طرف سے معاہدہ ختم کرنے پر حکومت کا ردعمل آ گیا


تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمرنے کہا ہے کہ آزادی مارچ کو کسی صورت ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیں گے، ریڈ زون کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی آواز کودبانا نہیں چاہتی کیونکہ اپوزیشن کی آواز میں اثر کوئی نہیں ہے۔ پاکستان کے عوام اپوزیشن کی آواز کو سنجیدہ نہیں لینا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اکرم درانی نے کہاہے کہ یہ ایک چھوٹی مارچ ہو گی۔ ان کی جانب سے جو گراﺅنڈ سلیکٹ کیا گیا ہے، اس سے لگتا ہے کہ جے یو آئی ف کو توقع نہیں ہے کہ بہت زیادہ لوگ آئیں گے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ جے یو آئی والے یہاں سات سو دن بھی بیٹھ جائیں عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم کے استعفے پر کوئی بات نہیں ہو گی۔ اپوزیشن کے ساتھ سنگل پوائنٹ ایجنڈے پربات ہوئی تھی کہ کس مقام پر احتجاج کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).