اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ہونے والا معاہدہ برقرار ہے: مولانا فضل الرحمان


جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ہونے والا معاہدہ برقرار ہے۔

جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاءالرحمان نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جے یو آئی کا حکو مت کے ساتھ معاہدہ ختم ہو گیا ہے۔ اس بیان کے بعد مولانا فضل الرحمان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے انتظامیہ سے معاہدہ برقرار ہے، افواہوں پر یقین نہ کیا جائے، ہمارا معاہدہ توڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا معاہدہ حکومت کے ساتھ ہوا ہی نہیں بلکہ ان کا معاہدہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ہوا ہے جو برقرار ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی مارچ شروع ہوتے ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے، حکومت کے ساتھ معاہدہ تھا ہی نہیں تو ختم کیسے ہو گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).