کیا حکومت سعودی سفیر کے ذریعے فضل الرحمٰن کو منانے کی کوشش کر رہی ہے؟


سیاسی حلقوں مین یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں؟

پاکستان میں سعودی سفیر نواف احمد المالکی کی اسلام آباد میں چوہدری برادران سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سے ہونے والی اس ملاقات میں اپوزیشن سے مذاکرات کرنے والی حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ارکان پرویز خٹک اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے، آزادی مارچ اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ماضی میں بھی پاکستان کے سیاسی معاملات میں کردار ادا کرتا رہا ہے، آزادی مارچ کے تناظر میں بھی یہ ملاقات اہم ہے۔

Facebook Comments HS