نواز شریف کے علاج میں ڈاکٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا


سابق وزیراعظم نواز شریف کا علاج میڈیکل بورڈ کے لیے بڑا چیلنج بن گیا ہے، ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وں نے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ پلیٹ لیٹس معمول پر آنے تک اسپتال میں رہیں۔

سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے اسٹیرائیڈز کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے دینے سے نوازشریف کی شوگر اور بلڈ پریشر خراب ہوجاتا ہے۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کے دل اور گردوں پر توجہ دیں تو ان کے پلیٹ لیٹس گرجاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس پر توجہ دی جائے تو ان کے دل اور گردوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں، اس لیے ان کا علاج میڈیکل بورڈ کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کو دل کا سنگین مسئلہ ہے لیکن ان کے پلیٹ لیٹس کا گرنا بھی تشویشناک ہے۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کی دل کی ادویات روک دی گئی ہیں جبکہ ان کے گردوں کے ٹیسٹ بھی خراب آئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).