کرپشن کے الزامات میں گرفتار افراد کا علاج قوم کا نقصان ہے: فردوس عاشق اعوان


معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس کے پیسے سے آصف زرداری کا علاج کروا رہی ہے۔ کرپشن کے الزامات میں گرفتار افراد کا علاج قوم کا نقصان ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے الزامات پر ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو ابھی تک لاڑکانہ کی ہار کے زخم چاٹ رہے ہیں۔ بلاول بھٹولاڑکانہ کی شکست کے صدمے سے باہرنہیں آئے اور ان کی بہکی بہکی باتیں شدید صدمے میں مبتلا ہونے کا ثبوت ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ان کو پتہ چل گیا کہ سندھ سے پیپلزپارٹی کا بوریا بستر گول ہے۔عوام پیپلزپارٹی کو مسترد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بیمارہیں توحکومت کا کیا قصور؟ حکومت ٹیکس کے پیسے سے ان کاعلاج کرا رہی ہے۔ کرپشن کے الزامات میں گرفتار افراد کا علاج قوم کا نقصان ہے۔ قوم کا نقصان کرنے والے تاریخ کے مجرم رہیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).