مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بڑا ہجوم ہے، ایک دفعہ اسلام آباد آ گئے تو آسانی سے واپس نہیں جائیں گے: حامد میر


تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی سیاسی زندگی کا سب سے بڑا رسک لے لیاہے، مولانا فضل الرحمان ایک دفعہ اسلام آباد آگئے تو پھر اتنی آسانی سے واپس نہیں جائیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میرنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ ہیں، اس حوالے سے حکومت کے اندازے غلط نکلے ہیں۔ اب یہ اعصاب کی جنگ ہے۔ مولانا فضل الرحمان جب اسلام آباد پہنچ جائیں گے تو پھر حکومت کے اعصاب کاامتحان شروع ہوجائے گا ۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ جب مولانافضل الرحمان اسلام آباد پہنچ جائیں گے تو مجمع سے پوچھیں گے کہ کیا کرنا ہے؟ اگر لوگوں نے کہا کہ دھرنا دینا ہے تو مولانا فضل الرحمان دھرنا دیں گے جس سے مولانا فضل الرحمان اور حکومت کے اعصاب کا امتحان شروع ہوجائیگا جو پہلے گھٹنے ٹیک دے گا وہ ناکام ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں کافی دنوں تک دھرنا دینے کا منصوبہ بناکر آرہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان ایک دفعہ آ گئے تو پھر اتنی آسانی سے واپس نہیں جائیں گے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).