موٹروے پر گاڑی میں فحش حرکات کرنے والے جوڑے کے خلاف مقدمہ درج

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

موٹروے پر گاڑی میں فحش حرکات کرنے والوں کے خلاف کوٹ مومن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پر گاڑی میں فحش حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر موٹروے پولیس کے بیٹ افسر خضرحیات کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ خضر حیات نے پولیس کو بتایا کہ چلتی گاڑی میں فحش حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، یہ واقعہ ان کی بیٹ میں ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی بلیو ایریا اسلام آباد کے دانش نامی شخص کے نام رجسٹرڈ ہے جبکہ مقدمے میں نامعلوم خاتون کو بھی ملزم ٹھہرایا گیا ہے، فحش حرکات کا یہ مقدمہ زیر دفعہ 294 درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •