نوازشریف کا وزن آٹھ روز میں کتنا کم ہو گیا ہے؟ سروسز ہسپتال سے اندرونی تفصیلات


سابق وزیراعظم نوازشریف کا میڈیکل بورڈ مسلسل ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد کو بڑھانے کی کوشش میں ہے تاہم اب خبر موصول ہوئی ہے کہ نوازشریف کا ہسپتال لانے کے بعد سے اب تک 7 کلو وزن کم ہو گیا ہے۔

میڈیکل بورڈ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف کا ہسپتال لانے کے بعد سے اب تک 7 کلو وزن کم ہو کر 100 کلو پر آ گیا ہے۔ 21 اکتوبر کو انہیں ہسپتال لایا گیا تو ان کا وزن 107 کلو تھا، گزشتہ دو روز مزید دو کلو وزن کم ہوا ہے۔ میڈیکل بورڈ نوازشریف کی حالت میں بہتری لانے کیلئے کوشش کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اضافہ ہی ان کی بہتری کی علامت ہو گا ۔

یاد رہے کہ نوازشریف کو آج ہسپتال میں آٹھواں روز ہے۔ ابتدائی طور پر ان کی بیماری کی تشخیص اکیوٹ آئی ٹی پی کے نام سے ہوئی ہے۔ اس دوران نوازشریف کو دل کی تکلیف بھی ہوئی ہے تاہم اب ان کی اس حوالے سے صحت بہتر ہے۔ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس بھی 28 ہزار ہو گئے ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).