نواز شریف کو باہر جانے سے مریم نواز نے روکا: عارف حمید بھٹی


سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف اور خواجہ آصف چاہتے ہیں کہ نواز شریف بیرونِ ملک چلے جائیں لیکن مریم نواز اور ان کے میڈیا سیل کے چند اراکین کے منع کرنے پر نواز شریف باہر نہیں جا رہے۔ عارف حمید بھٹی نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو باہر جانے سے ان کی صاحبزادی مریم نواز نے روکا ہے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے میاں نواز شریف سے کہا ہے کہ میاں صاحب آپ باہر چلے جائیں آپ کی صحت ٹھیک ہو گی تو سیاست ہوتی رہے گی لیکن مریم نواز نے انہیں جانے سے روک رکھا ہے۔ مریم نواز اور ان کے میڈیا سیل کے چند افراد نے انہیں باہر جانے سے روک رکھا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).