نیب نے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو مراسلے کے ذریعے انتباہ
نیب لاہور نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو انتباہی مراسلہ ارسال کیا ہے۔ خط میں ڈاکٹر عدنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ کی جانب سے نیب کو لکھے گئے خط میں کئے گئے دعوے حقائق کے برعکس اور ہرزہ سرائی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ نیب سے آپ کو ہمیشہ نواز شریف کے معائنے کی اجازت ملتی رہی جس کا مکمل ریکارڈ دستیاب ہے۔
نواز شریف کو نیب میں بہترین میڈیکل سہولیات فراہم رہیں جن میں کارڈیک ایمبولینس، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اور دیگر میڈیکل سہولیات شامل رہیں۔
Facebook Comments HS


