مسلم لیگ (ن) کی آزادی مارچ میں مایوس کن شرکت پر مولانا فضل الرحمان نے وضاحت دے دی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جس طرح کی تیاری ان کی جماعت کی تھی ویسی تیاری باقی جماعتوں کی نہیں تھی اس لیے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر مارچ میں شرکت کیلئے دباﺅ نہیں ڈالا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم بار بار اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ ہماری تیاری کی سطح اونچی ہے، ہم آزادی مارچ سے پہلے 15 ملین مارچ کر چکے تھے اس لیے سب کو اپنی سطح پر لا کر انہیں مجبور کرنا کہ وہ ہمارے لیول پر آکر حصہ دار بنیں، ہم نے اس طرح کا دباﺅ ڈالنے کو مناسب نہیں سمجھا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں نے ہمارا استقبال کیا، پنجاب میں ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے ہر شہر میں ہمارا استقبال کیا، لاہور میں پانچ جگہ پر ہم نے ان کے پانچ استقبالیہ کیمپوں پر حاضری دی۔

خیال رہے کہ 30 اکتوبر کو لاہور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کا کوئی رہنما نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ جے یو آئی کے کیمپ میں مایوسی پھیل گئی ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •