مولانا فضل الرحمان کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حمایت کی ضرورت نہیں رہی: حامد میر


تجزیہ کارحامد میر نے کہا ہے کہ پریڈ گراﺅنڈ پر جتنا مجمع ہے اس کو دیکھ کر اندازہ ہو جاتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اب پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی ضرورت نہیں رہی ۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ پریڈ گراﺅنڈ پر جتنا مجمع ہے اس کو دیکھ کر اندازہ ہو جاتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اب پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود وہ سب کوساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے وارننگ دے دی ہے کہ اگر استعفیٰ نہ آیا تو ہم آگے جائیں گے اور دوسری پارٹیاں بھی ان کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب سوالات یہ ہیں کہ کتنا آگے جانا ہے یا تصادم ہونا یا نہیں؟ اس معاملے پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اوردیگر رہنماﺅں نے مولانافضل الرحمان کومشورہ دیاہے کہ معاملہ صرف عمران خان کے مستعفی ہونے تک رکھا جائے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ ڈی چوک تک جاتے ہیں تو معاملہ ٹھیک ہے لیکن اگر اس سے آگے گئے تو پھر تصادم کی صورت حال پیدا ہو جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).