مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے آگے نکل گئے: سلیم صافی


تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ جے یو آئی چند سیٹوں والی مذہبی جماعت ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نے کمال کر دیا ہے کہ وہ قائدانہ پوزیشن میں آ گئے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی جیسی جماعتیں ان کے دائیں بائیں کھڑی ہیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ لوگ سمجھتے تھے کہ جے یو آئی چند سیٹوں والی مذہبی جماعت ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نے کمال کر دیا ہے کہ وہ لیڈنگ پوزیشن میں آگئے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی جیسی جماعتیں ان کے دائیں بائیں کھڑی ہیں ۔ مولانا نے اپوزیشن کو حوصلہ دے کر اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا ہے۔ ان پر مذہبی کارڈ استعمال کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن ان کے ایک طرف محمود خان اچکزئی اور دوسر ی جانب اسفند یار ولی کھڑے ہیں، یہ مولانا فضل الرحمان کی بڑی کامیابی ہے ۔

سلیم صافی نے کہا کہ کہ جب مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کیا تھا تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادتیں گومگو کا شکار رہیں لیکن اب معاملات آگے بڑھیں گے تو ان دونوں جماعتوں کا کردار زیادہ اہم ہو جائے گا۔

Facebook Comments HS