دو دن بعد مولانا فضل الرحمان کیا کریں گے؟ حامد میر کی پیش گوئی


معروف تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کارڈز شو نہیں کیے لیکن سب کو نظر آ رہے ہیں۔ وہ اسلام آباد صرف مارچ کرنے نہیں آئے بلکہ دھرنا بھی دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے جو دو دن حکومت کو دئیے ہیں، اس کے بعد وہ تھوڑا سا آگے جائیں گے اور پھر تھوڑا سا اور آگے جائیں گے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب حکومت اور فضل الرحمان کے اعصاب کا مقابلہ ہے۔ دونوں کے مابین کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے جس کی زیادہ ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ اپوزیشن کو اشتعال نہ دلایا جائے بلکہ حکومتی کمیٹی معاملہ حل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ اپوزیشن کو چاہیے کہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو کہ وفاقی دارالحکومت کی صورتحال خراب ہو۔

حامد میر نے بتایا کہ فضل الرحمان کے کارکن تین چار ہفتوں کا سامان ساتھ لائے ہوئے ہیں اور وہ بھرپور تیاری سے آئے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کو ایک دوسرے کو نیچا نہیں دکھانا چاہیے، اس سے معاملہ خراب ہو گا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).