میں بیکری میں کام نہیں کرتا تھا: ارشاد بھٹی


تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ میں کسی بیکر ی یا ہوٹل میں کام نہیں کرتا تھا، میں ایک گروپ میں کام کرتا تھا جو پچاس کمپنیوں کا گروپ تھا۔ فردوس عاشق اعوان میرا بیکری میں کام کرنا ثابت کر دیں تو صحافت چھوڑ دوں گا لیکن اگر نہ کر سکیں تو سیاست چھوڑ دیں۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ میں کسی بیکر ی یا ہوٹل میں کام نہیں کرتا تھا ، میں پچاس کمپنیوں کے ایک گروپ کا میڈیا ایڈوائزتھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان جھوٹ نہ بولیں۔ اگر میں نے بیکری میں جھاڑو بھی دیا ہوتا تو بہت فخر سے بتاتا لیکن میں نے کسی بیکر ی میں کام نہیں کیا ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ایک زیادتی ہوئی ہے کہ آج صبح جب میری بیگم نے مجھ کو اٹھایا تو وہ کہہ رہی تھی کہ اٹھ ارشاد بیکری والے، اٹھ ارشاد ہوٹل والے، تو ہوٹل اور بیکریوں میں کام کرتا رہا لیکن ہم کو بتایا نہیں ہے اور ہمیں دھوکہ دیا ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ ایک اور بات بتانا چاہتا ہوں کہ میں اور میری بیٹی آج کل کیک بنانا سیکھ رہے ہیں اور میں وہ کیک فردوس عاشق اعوان کو بھی بھیجوں گا، اگر وہ میرا بیکری یا ہوٹل میں کام کرنا ثابت کر دیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).