اسلام آباد میں تصادم ہوسکتا ہے: مظہر عباس


تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کافی تعداد میں لوگ لے کر اسلام آباد آ گئے ہیں اور تصادم کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو اس وقت کوئی راستہ نظر نہیں آرہا۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ مسئلہ یہ ہو گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کافی تعداد میں لوگ لے کر اسلام آباد آ گئے ہیں اور اب انہیں آگے کا راستہ نہیں سوجھ رہا۔

اگر مولانا فضل الرحمان استعفیٰ لئے بغیر واپس گئے توان کی سیاست کو پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا ہے، اس طرح اور بہت زیادہ نقصان ہو جائے گا۔ مولانافضل الرحمان کو اس وقت کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو وزیر اعظم کی گرفتاری کے حوالے سے بیان کی وضاحت کرنی چاہئے لیکن یہاں تو وزیر اعظم غیر قانونی طور پر وزیر اعظم ہاﺅس سے گرفتار ہوتے رہے ہیں۔

Facebook Comments HS