اسلام آباد میں مجمع بہت بڑاہے اور ۔۔۔ نظر انداز کرنا مشکل ہے: مصطفی نواز کھوکھر


بلاول بھٹو کے ترجمان اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مجمع بہت بڑا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بہت زیادہ تیاری کی ہوئی تھی، حکومت کے لئے اس مجمع کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس وقت سیاسی جماعتیں کچھ مخصوصی سیاسی مقاصد کے لئے اکٹھی ہوئی ہیں اور ماضی میں بھی ایسے اتحاد ہوتے رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ احتجاج کے اور بہت سے طریقے ہیں لیکن ہم اس چیز کو بھی سمجھتے ہیں کہ ماضی میں بھی دو دھرنے اسلام آباد میں دیئے گئے جس پر ہم نے واضح پوزیشن لی تھی۔ اس وقت بھی ہماری وہی پوزیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی جماعتیں کچھ مخصوصی سیاسی مقاصد کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں اور ماضی میں بھی ایسے اتحاد ہوتے رہے ہیں ، ہمارے جومشترکہ مطالبات ہیں ان میں سے کوئی بھی ایسا مطالبہ نہیں ہے جس کی بنیاد پر کہا جاسکے کہ مذہب کواستعمال کیا جارہاہے ۔ مولانا فضل الرحمان کی ڈیڈلائن کے حوالے سے مصطفی نواز کھوکھر کا کہناتھا کہ ڈیڈلائن اپنی جگہ پر برقرار ہے اور رہبر کمیٹی اس ڈیڈلائن کے ختم ہونے کے بعد کیا لائحہ عمل اختیار کرتی ہے ، اس پر گفت وشنید جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مجمع بہت بڑاہے ، مولانافضل الرحمان نے بہت زیادہ تیار ی کی ہوئی تھی ، حکومت کیلئے اس مجمع کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).