کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے تمام فورسز تیار ہیں: وزیر داخلہ اعجاز شاہ


مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے قائم کی گئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ مولانا سے مذاکرات کرکے حل نکالانا چاہیے، اگر وہ معاہدے پر قائم ہیں تو ان کے ساتھ بات کرنی چاہیے، ہمیں صبرو تحمل سے کام لینا چاہیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم مذاکرات کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ تمام فورسز تیار ہیں، ہم کسی بھی قسم کے حالات نمٹیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).