رابی پیرزادہ کی حمایت میں پاکستانی لڑکیوں نے اپنی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کر دیں


پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نجی نوعیت کی بعض تصاویر اور فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہوئیں تو بہت سے پاکستانی ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔ ان سے اظہار یکجہتی کیلئے کچھ لڑکیوں نے اپنی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کردیں۔

ٹوئٹر پر آئی ایم رابی پیرزادہ (#IAmRabiPirzada) کے نام سے نوجوانوں کی جانب سے اپنی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ اس ٹرینڈ کے تحت سب سے پہلے فوزیہ الیاس نامی ایک خاتون نے اپنی برہنہ تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں، انہوں نے اپنے مخصوص اعضا کے پردے کیلئے ایک کاغذ پر #IAmRabiPirzada لکھا اور اسے اپنے اعضا چھپانے کیلئے استعمال کیا۔

فوزیہ الیاس کا کہنا ہے کہ اپنے جسم پر شرمندہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ خواتین کو ہی اپنی جسمانی ساخت کی وجہ سے کیوں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رابی پیرزادہ نے کچھ بھی غلط نہیں کیا، یہ اس کی اپنی زندگی اور اس کی اپنی پسند، ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو رابی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس مہم میں فوزیہ الیاس کے شوہر سید احسن گیلانی بھی شامل ہیں جو اپنی فیس بک وال پر مختلف تصاویر رابی پیرزادہ کی حمایت میں پوسٹ کر رہے ہیں۔ اسی طرح ٹوئٹر اور فیس بک پر دیگر لوگ بھی رابی پیرزادہ کی حمایت میں اپنی نیم برہنہ تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).