روشن خیالی یا منافقت


ہمارے ہاں روشن خیال ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم جو چاہے کریں کوئی روک ٹوک نہ ہو مگر جب ہم اس کی حقیقت کو کریدنے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر یہ بات سمجھ آتی ہے کہ میں روشن خیال صرف اپنی ذات کی حد تک ہوں۔ کیونکہ میں نے ایک لڑکی کو دوست بنایا ہوا ہے جسے میں گرل فرینڈ کا نام دیتا ہوں مگر جیسے ہی مجھے پتا چلتا ہے کہ جس طرح میری ایک گرل فرینڈ ہے اسی طرح میری بہن کا بھی ایک بوائے فرینڈ ہے تو میرا خیال جو روشن خیالی کا چراغ گل ہو جاتا ہے اور پھر میرے سارے خیالات کو محور غیرت ہوتا ہے اور میں اس نام نہاد غیرت کے جوش میں قتل تک کرنے پر تیار ہوتا ہوں۔

اسی طرح جب میں اکیلا موٹر سائیکل پر جا رہا ہوتا ہوں تو ہر گزرنے والی خاتون کی طرف آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھنا اپنا حق سمجھتا ہوں اور جب میں کسی خاتون کو اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا کر جا رہا ہوتا ہوں تو کسی کے اس کی طرف دیکھنے پر طیش میں آ جاتا ہوں۔ اگر پٹرول ڈلوانے کی نوبت آجائے تو پہلے اپنے ساتھ والی خاتون کو اتار کر پھر پٹرول ڈلواتا ہوں۔ کیا پٹرول ڈالنے والا لڑکا آپ کے ساتھ موجود خاتون کو ہاتھ لگا سکتا ہے؟

ہرگز نہیں! مگر سگنل پر رکے ہوئے کوئی بھی ایسا کر سکتا ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب ہم اپنے ساتھ موجود خاتون کو اتار کر فلنگ اسٹیشن میں جاتے ہیں تو ہم فلنگ اسٹیشن والے لڑکے کی توہین کرتے ہیں۔

دوبارہ موضوع کی طرف آتے ہیں کہ ہم اگر اپنے آپ کو روشن خیال سمجھتے ہیں تو پھر ہمیں سب کے معاملہ میں متوازن ہونا پڑے گا اگر ہم چاہتے ہیں کہ کوئی ہمارے ساتھ موجود خاتون کی طرف نہ دیکھے تو پھر پہلے ہمیں اپنی عادت کو ترک کرنا پڑے گا کہ ہم بھی کسی اجنبی خاتون کی طرف آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر نہ دیکھیں۔ اور کچھ ایسے روشن خیال لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو کسی حسین چہرے کو دیکھ کر ماشا اللہ اور سبحان اللہ جیسے الفاظ ادا کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ثواب ملے گا ایسے لوگ یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ کوئی آپ کی ماں بہن کو دیکھ کر ایسے الفاظ ادا کرتا ہوگا اور اگر آپ کے سامنے کوئی ایسا کرے تو کیا آپ اسے روشن خیالی کا نام دے سکتے ہیں؟ تو کیا اس دُہرے معیار کو ہم روشن خیا لی تصور کریں یا منافقت؟

میں نے کچھ باتوں کا ذکر کیا ہے جو ہمارے معاشرہ میں عام ہوں اور ایسی بہت سی اور بھی باتیں ہیں مثلاً میں خود تو سنیما جا سکتا ہوں مگر میرے گھر کی خواتین نہیں جا سکتی کیوں؟

پس نوشت: میں اس سے پہلے بھی کچھ تحاریر لکھ چکا ہوں مگر کسی خاص موضوع کو چن کر لکھنے میں یہ میری پہلی تحریر ہے اس کیں کچھ خامیاں بھی ہوں گی اس لئے میری قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کو غلطی نظر آئے تو اصلاح فرما دیں میں ایک بات واضع کر دوں کہ حقیقت میں روشن خیال ایک بہت وسیع موضوع ہے مگر میں نے چند خاص لوگوں کے لئے اس کا استمعال صرف غلطی کی نشاندہی کے لئے کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).